پاکستان

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، عمران خان اور علی امین گنڈا پور کے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور علی امین گنڈا پور کے متعلق بڑی خبر سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں ریلیف مل گیا۔ سول جج شہزاد خان نے پی ٹی آئی رہنماں کی بریت کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان کو بھی کیس سے بری کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button