نئی آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی ہوگی یا اضافہ ؟ جسٹس طارق محمود جہانگیری بول پڑے
انصاف کی فراہمی میں کئی مسائل درپیش ہیں، ای کورٹس سے کیسز تیزی سے بھگتانے میں مدد ملے گی، سپریم کورٹ کے غیرجانبداری اس کے فیصلوں سے نظر آئے گی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نئی آئینی ترمیم سے سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی ہوگی یا اضافہ؟ سب کچھ صاف صاف بتا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود نے کہا کہ وکلا کی انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، ایسی کانفرنسوں کے ذریعے ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی غیر جانبداری اس کے فیصلوں سے نظر آئے گی۔ سپریم کورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی میں کئی مسائل درپیش ہیں، ای کورٹس سے کیسز تیزی سے بھگتانے میں مدد ملے گی، سپریم کورٹ کے غیرجانبداری اس کے فیصلوں سے نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جج حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں، سپریم کورٹ اپنی خودمختاری کیلئے کھڑی ہے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔