پاکستان

عمران خان نے عدالت میں حیران کر دینے والی درخواست دائر کر دی

عمران خان نے اپنے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جو بیرسٹر سلمان صفدر اورخالد یوسف چوہدری کے توسط سے دائر کی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے عدالت میں ایک بار پھر حیران کر دینے والی درخواست دائر کر دی اور کیا مؤقف اپنایا گیا سب کچھ پتا چل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے اپنے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جو بیرسٹر سلمان صفدر اورخالد یوسف چوہدری کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں ڈاکٹرعاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو چیک اپ کی اجازت دلوانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں فوری طور پر عمران خان کے معائنے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذاتی معالجین عمران خان کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں لیکن ڈاکٹر عاصم کو 15اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button