ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ آگیا
ایس بی سی اے کے پاس پیسہ جمع کرنے کے لیے تو لوگ موجود ہیں، ان کا غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کے بجائے زیادہ تر پیسہ جمع کرنے پر فوکس ہوتا ہے

کراچی (کھوج نیوز) سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سامنے آگیا ہے جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر راجپوت نے سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران سابق صدر کے وکیل اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نمائندے پیش ہوئے۔ جسٹس ظفر راجپوت نے سوال کیا کہ جب تعمیرات ہورہی تھیں تو اس وقت کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ اس پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل نے بتایا کہ شکایت آتی ہے تو کارروائی کی جاتی ہے، ہمارے پاس اتنا عملہ نہیں کہ 30 لاکھ عمارتوں کاجائزہ لیں۔ بعد ازاں عدالت نے کلینک ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ایس بی سی اے کے وکیل کے جواب پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایس بی سی اے کے پاس پیسہ جمع کرنے کے لیے تو لوگ موجود ہیں، ان کا غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کے بجائے زیادہ تر پیسہ جمع کرنے پر فوکس ہوتا ہے۔