پاکستان

بی این پی مینگل کے منحرف رکن قاسم رونجھو سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

قاسم رونجھو نے سیکرٹری سینیٹ کو استعفیٰ جمع کرایا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹ کے رکن قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے منحرف رکن قاسم رونجھو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، سینیٹرقاسم رونجھو نے سیکرٹری سینیٹ کو استعفیٰ جمع کرایا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹ کے رکن قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں، اور 2روز قبل آئینی ترمیم کے دوران سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ کا حصہ بھی رہے ہیں۔ خیال رہے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان دونوں سینیٹرز سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔ بی این پی مینگل کے سینیٹر نسیمہ احسان اور قاسم رونجھو نے آئینی ترمیم کے حق میں فلور کراس کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button