پاکستان

نئے چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ، خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شروع

12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں 'سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے تاہم ان کے لئے نشستیں موجود ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) 26ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے سلسلے میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو چکا ہے جس کا بہت جلد فیصلہ سامنے آ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں ہو رہا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے تاہم ان کے3 ارکان کے لیے نشستیں موجود ہیں۔ اجلاس میں علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کی نشستیں لگائی گئی ہیں۔ اجلاس میں راجہ پرویزاشرف، فاروق ایچ نائیک،سید نوید قمر،کامران مرتضی، رعناانصار، احسن اقبال، شائشتہ پرویز ملک، اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ آصف موجود شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button