پاکستان
پی ٹی آئی کی اب قومی سیاست میں کوئی حثیت نہیں رہی،فواد چوہدری کا دعویٰ
فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے جس کی وجہ سے پارٹی کی اب کوئی اہمیت باقی نہیں رہی

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی سیاست میں اب پی ٹی آئی کی کوئی حثیت باقی نہیں رہی۔فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے جس کی وجہ سے پارٹی کی اب کوئی اہمیت باقی نہیں رہی اب اسے ایک بچہ پارٹی کہا جاسکتا ہے جو گلی محلوں کی سیاست کررہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان ہی درحقیقت پاکستان تحریک انصاف ہیں جو بھی انھیں چھوڑ کر گیا وہ زیرو ہو گیا۔دوسری جانب فواد چوہدری نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں جب بھی ممکن ہوا وہ بانی پی ٹی آئی سے ملنا چاہیں گے۔