توشہ خانہ کیس ٹو،بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو رہائی نا مل سکی
سینئرسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور سپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث روبکار جاری نہ ہوسکی

اسلام آباد (کھوج نیوز )بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے معاملے میں روبکار جاری نہ ہوسکی۔ سینئرسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور سپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث روبکار جاری نہ ہوسکی۔پی ٹی آئی وکلاء مچلکے جمع کروانے کیلئے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے اور عدالتی وقت ختم ہوگیا۔
بشریٰ بی بی کے وکلاء خالد یوسف اور خدیجہ صدیقی نے ایڈمنسٹریٹو جج جواد عباس کی عدالت سے بھی رجوع کیا تھا۔ ایڈمنسٹریٹو جج جواد عباس پہلے ہی کمرۂ عدالت سے روانہ ہوچکے تھے۔ بشریٰ بی بی کے وکلاءجوڈیشل کمپلیکس سے ضلع کچہری پہنچے تھے۔ بشریٰ بی بی کے وکلاء نے ضلع کچہری میں سیشن جج ویسٹ کی عدالت سے بھی روبکار جاری کرنے کی استدعا کی۔ عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ سپیشل جج سینٹرل کے ڈیوٹی ججز کی لسٹ میں سیشن جج ویسٹ کا نام شامل نہیں ہے۔



