پاکستان
فلسطینی طلباء وطالبات کےاعزازمیں تقریب،وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی شرکت
پاکستان میں زیرتعلیم فلسطینی طلباء وطالبات کےاعزازمیں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نےبھی تقریب میں خصوصی شرکت کی

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستانی میڈیکل یونیورسٹیزمیں زیرتعلیم فلسطینی طلباء وطالبات سےملاقات کی ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان میں زیرتعلیم فلسطینی طلباء وطالبات کےاعزازمیں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نےبھی تقریب میں خصوصی شرکت کی اورفلسطینی طلباء وطالبات سےملاقات کی۔ تقریب کےدوران فلسطینی اسٹوڈنٹس نےکہاکہ وہ پاکستانی حکومت اورالخدمت فاؤنڈیشن کےمشکورہیں، یہاں ہمارا خیال اپنےبچوں کی طرح رکھا گیا ہے۔



