بجلی کی قیمتیں،قوم کو جلس خوشخبری سنادی جائے گی،وزیراطلاعات عطاتارڑکا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھرپور توجہ ہے۔

اسللام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھرپور توجہ ہے۔ قومی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا نے گزشتہ روز 86 پیسے فی یونٹ کمی کی ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 50 ارب روپے کی سبسڈی دی، پنجاب حکومت نے500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 45 ارب روپے سبسڈی دی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ہر سال وفاقی حکومت 300 یونٹ تک 276 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرتی ہے، کے الیکٹرک کو 174 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائف لائن اور نان لائف لائن کنزیومرز کو سالانہ بنیادوں پر سبسڈی فراہم کی جاتی ہے، اس سال صارفین کو زیادہ سبسڈی دی گئی، 5 آئی پی پیز کو بند کیا گیا جس سے معیشت کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ 5 آئی پی پیز کے بند ہونے سے بجلی کے بلوں پر بہت فرق پڑا ہے، 8 مزید آئی پی پیز سے متعلق قوم کو خوشخبری دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان آئی پی پیز کے ریٹس کم کیے گئے ہیں، اربوں روپے کی بچت ہوگی، اگلی گرمیوں کے موسم سے پہلے بجلی کی قیمتیں مزید کم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔



