پاکستان

عافیہ صدیقی کی صحت جانچنے کا معاملہ، پاکستانی ڈاکٹرز کا وفد امریکہ کب جائیگا؟ پتا چل گیا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کی جانچ کے لیے پاکستان سے موجودہ پارلیمنٹیرینز، سینیٹرز، ریٹائرڈ یا حاضرسروس آرمی آفیشلز، ڈاکٹرز اور فوزیہ صدیقی شامل ہوں گی

اسلام آباد(کھوج نیوز) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کی جانچ کے لئے پاکستانی ڈاکٹرز کا وفد امریکہ کب جائے گا؟ اس حوالے سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بڑا بیان داغ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کی جانچ کے لیے پاکستان سے ڈاکٹرز پر مشتمل وفد امریکا جائے گا جس میں سابق اور موجودہ پارلیمنٹیرینز، سینیٹرز، ریٹائرڈ یا حاضرسروس آرمی آفیشلز، ڈاکٹرز اور فوزیہ صدیقی شامل ہوں گی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق وزیراعظم نے وفد کے امریکا جانے کی منظوری دے دی ہے ۔ عدالت میں وزارت خارجہ کے نمائندے نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز شیئر کی ہے، امید ہے جلد جواب آجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button