پاکستان

اپنےکسی فیصلےپرافسوس ہے؟صحافی کا چھبتا سوال،بعض صحافیوں کےغیرذمہ دارانہ رویئےپرافسوس ہوا،قاضی فائزکا مختصرجواب

صحافی مطیع اللہ جان نےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ سےسوال کیا کہ آپ کو اپنےکسی فیصلے پرافسوس ہےجس پرانھوں نےصرف اتنا کہہ کرصحافی کی زبان بندی کردی کہ مجھےاپنےکسی فیصلے پر افسوس نہیں بلکہ مجھے بعض صحافیوں کے غیر ذمہ دارانہ روئیے پر افسوس ہوا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آج ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےمیڈیا سےغیر رسمی گفتگوکرتےہوئےکہا کہ مجھےاس بات پرہمیشہ افسوس رہےگا کہ بعض صحافیوں نے غیر ذمہ دارانہ روئیےکا مظاہرہ کیا،رپورٹ کےمطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے اعزازمیں آج فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے ظہرانےکا اہتمام بھی کیا گیا۔ظہرانے کےبعد متعدد صحافیوں نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سےمختلف سوال کئےگئے ،ایک موقع پراسلام آباد کےایک صحافی مطیع اللہ جان نےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ سےسوال کیا کہ آپ کو اپنےکسی فیصلے پرافسوس ہےجس پرانھوں نےصرف اتنا کہہ کرصحافی کی زبان بندی کردی کہ مجھےاپنےکسی فیصلے پر افسوس نہیں بلکہ مجھے بعض صحافیوں کے غیر ذمہ دارانہ روئیے پر افسوس ہوا،ایک اور نام نہاد صحافی نےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے سوال کیا کہ آیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ‏6ججز کا خط بھی انسانی حقوق کے مقبرے میں دفن ہے جس پر انھوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ آنے والے نئے چیف جسٹس کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button