پاکستان

پاکستان تحریک انصاف نے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کی چھٹی کروا دی

فیصل چوہدری اورانتظار پنجوتھا مشاورت کے بغیر ملاقاتوں پر کام کر رہے تھے، فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز سے الگ کر دیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کی لیگل ٹیم سے چھٹی کروا دی ہے اور انہیں واٹس ایپ گروپس سے بھی نکال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ فیصل چوہدری اور انتظارپنجوتھا چند رہنماؤں کی پارٹی میں واپسی کیلئے کوشاں تھے اور ڈی چوک احتجاج سے متعلق فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایت لگائی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری اورانتظار پنجوتھا مشاورت کے بغیر ملاقاتوں پر کام کر رہے تھے، فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز سے الگ کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button