پاکستان

قیدیوں کی وین پر حملہ، علی امین گنڈا پور نے ایس ایچ او پر بڑا الزام عائد کر دیا

اگر آپ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں تو آپ کو پتا ہوگا کہ ہماری صوبائی حکومت بھی ہے، ہمارے ایک وزیر، ایم پی اے اور ورکرز، سرکاری اہلکاروں کی آج ضمانت ہوئی تھی

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب قیدیوں کی وین پر حملہ کے واقع پر ردعمل دیتے ہوئے ایس ایچ او پر بڑا الزام عائد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ جعلی حکومت اور اسلام آباد پولیس آئے روز جعلی ڈرامے کر رہی ہے، یہ ڈرامے بند کرنے پڑیں گے، بار بارتنبیہ کر رہا ہوں، ملک کے اندر لاقانونیت کا راج قائم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں تو آپ کو پتا ہوگا کہ ہماری صوبائی حکومت بھی ہے، ہمارے ایک وزیر، ایم پی اے اور ورکرز، سرکاری اہلکاروں کی آج ضمانت ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ وارننگ دے رہا ہوں اس طرح کے ڈرامے نہ کریں، اگر گرفتار کیا ہے تو ان لوگوں کو خیریت سے پہنچائیں، کسی کو کچھ بھی ہوا تو ایس ایچ او ترنول اور ڈی پی او ذمہ دار ہوں گے، ڈی آئی جی، آئی جی اور پھر وزیر داخلہ ذمہ دار ہوں گے۔علی امین گنڈا پور نے الزام لگایاکہ جیل لے جاتے ہوئے ترنول کے ایس ایچ او نے اپنے ہاتھ سے وین کے شیشے توڑے، ڈرامہ رچا کر پریزن وین کے تالے توڑ کر سب کو نیچے کھڑا کیا گیا، ایک ڈرامہ رچایا گیا کہ یہ لوگ فرار ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button