پاکستان

قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ ریفرنس، کون کون سے ججز نے شرکت نہیں کی؟ نام سامنے آگئے

ریفرنس میں شرکت نہ کرنے والوں میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس ملک شہزاد بھی شریک نہیں ہوئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ میں سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ ریفرنس ہوا اس میں کون کون سے ججز نے شرکت کی؟ نام سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت سپریم کورٹ کے 11 موجودہ ججز نے شرکت کی۔ سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ سمیت 6 ججز الوداعی ریفرنس میں شریک نہیں ہوئے۔ ریفرنس میں شرکت نہ کرنے والوں میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس ملک شہزاد بھی شریک نہیں ہوئے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کل 30 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری کل دن 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی، مہمانوں کو دعوت نامے جاری کرد یے گئے۔ تقریب حلف برداری میں اعلی عدلیہ کے سینئر ججز، حکومتی شخصیات اور وکلا شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button