پاکستان

توشہ خانہ ٹوکیس: بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخرکردی گئی

اسپیشل جج سنٹرل اسلام آبادشاہ رخ ارجمند کےرخصت پر ہونے کےباعث کیس کی سماعت بغیرکارروائی 29 اکتوبرتک ملتوی کردی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹوکیس میں فرد جرم ایک بارپھرمؤخرکردی گئی۔ اسپیشل جج سنٹرل اسلام آبادشاہ رخ ارجمند کےرخصت پر ہونے کےباعث کیس کی سماعت بغیرکارروائی 29 اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔ آئندہ سماعت پربانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پرفرد جرم عائد کی جائےگی۔سیکیورٹی خدشات کےباعث اڈیالہ جیل میں گزشتہ پیشیوں پربھی سماعت نہیں ہوسکی تھی۔ واضح رہے کہ 2 روزقبل بھی توشہ خانہ ٹوکیس میں عمران خان اوربشریٰ بی بی کےخلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخرکردی گئی تھی۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر گزشتہ سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button