ثاقب نثارکا غیرآئینی اورغیرقانونی کردار،وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نےسابق چیف جسٹس کو نشانے پر رکھ لیا
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نےتمام سیاسی قوتوں کےساتھ مل کرکام کرنےپریقین رکھا، (ن) لیگ نےلوڈشیڈنگ ختم کر کےتوانائی بحران پرقابو پایا

لاہور(کھوج نیوز) وزیرِاعظم شہبازشریف کے مشیر برائےسیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار نے ایک منتخب وزیراعظم کو نکالنےکے لئے غیر آئینی اورغیر قانونی کردار ادا کیا پاکستان اس مداخلت کے بعد جو پروجیکٹ اسٹیبلشمنٹ اور جیوڈیشری نے جو کو مسلط کیا اس کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ کےدہانے پر آگیا اُمید ہےاب سازشیں سرنہیں اٹھا سکیں گی۔ ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نےکہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے اُمید ہےاب پاکستان کو دوبارہ چور راستوں سے نشانہ نہیں بنایا جائےگا۔ انہوں نےکہا کہ وزیرِاعظم شہبازشریف کی انتھک محنت سے پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نےتمام سیاسی قوتوں کےساتھ مل کرکام کرنےپریقین رکھا، (ن) لیگ نےلوڈشیڈنگ ختم کر کےتوانائی بحران پرقابو پایا۔ مسلم لیگ (ن) کےرہنما نےکہا کہ مسلم لیگ (ن) نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کرداراد اکیا، پاکستان بحرانی کیفیت سےنکل آیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ بڑے ترقیاتی منصوبوں پرکام ہورہا ہے، عام آدمی کی ضروریات کا وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نوازخیال کر رہی ہیں۔