پاکستان

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کر دی گئی

4 اکتوبر کو سیکیورٹی وجوہات پر جیل میں ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔ اڈیالہ جیل میں یہ پابندی دہشت گرد حملے کے پیشِ نظر عائد کی گئی تھی

راولپنڈی(کھوج نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کر دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق تمام قیدیوں کی ملاقاتیں اب معمول کے مطابق ہوں گی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی 25 اکتوبر تک لگائی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 اکتوبر کو سیکیورٹی وجوہات پر جیل میں ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔ اڈیالہ جیل میں یہ پابندی دہشت گرد حملے کے پیشِ نظر عائد کی گئی تھی۔ جیل ذرائع کے مطابق جیل میں فرضی مشقوں کے باعث ملاقاتوں پر پابندی عائد تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button