پاکستان

عمران خان سےجیل میں ملاقات،مولانا فضل الرحمٰن کھل کرحقیقت سامنے رکھ دی

جمعیت علمائےاسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےکہا ہےکہ بانیٔ پی ٹی آئی سےملنےجیل جانےکی بات قبل ازوقت ہے

سرگودھا(کھوج نیوز)عمران خان سےجیل میں ملاقات،مولانا فضل الرحمٰن کھل کرحقیقت سامنے رکھ دی ۔رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائےاسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےکہا ہےکہ بانیٔ پی ٹی آئی سےملنےجیل جانےکی بات قبل ازوقت ہے۔ سرگودھا میں گفتگوکرتےہوئےانہوں نےکہاکہ حکومت کی کوئی نئی آئینی ترمیم کی سوچ سامنے نہیں آئی۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی سےکہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پراحتجاج مؤخرکریں۔

انہوں نےکہاکہ حکومت کوکہاکہ آئینی ترمیم اس کانفرنس کےبعد لائی جائے، 2108ء کےبعد جومعاشی تباہی ہوئی وہ سب کےسامنے ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نےکہا کہ اس کو ٹھیک کرنےمیں وقت لگےگا،سب کوششوں میں لگےہیں۔ انہوں نےیہ بھی کہاکہ سود کےمعاملےمیں شریعت کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوگا جو 2028ء سےنافذ العمل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button