پاکستان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم،انڈیکس ایک اورریکارڈ قائم کرتےہوئے 91 ہزار پوائنٹس کا سنگِ میل عبورکرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 61 پوائنٹس کے اضافے سے 91 ہزار 54 پر آگیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 89 ہزار 993 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

کراچی(کھوج نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 91 ہزار پوائنٹس کا سنگِ میل عبورکرگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 61 پوائنٹس کے اضافے سے 91 ہزار 54 پر آگیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 89 ہزار 993 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔