پاکستان

آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے،سوال،امریکا سے واپسی پر بتاؤں گا،نوازشریف کا جواب

نوازشریف نےکہاکہ چند دن میں واپس آکربتاؤں گا۔ نوازشریف کوالوداع کہنے کےلیےچند لیگی کارکنان بھی ایون فیلڈ پہنچے تھے

لندن(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کےصدرنوازشریف لندن میں مختصرقیام کےبعد امریکا کےلیے روانہ ہو ئے۔ نوازشریف نے امریکا روانگی کےموقع پرمیڈیا سےمختصرگفتگوکی۔ اس موقع پرایک صحافی نےسوال کیا کہ میاں صاحب! آپ وزیرِ اعظم کیوں نہیں بنے؟ نوازشریف نےکہاکہ امریکا جانےسےپہلےیہ سوال پوچھنا ضروری ہے۔ ایک اورصحافی نےسوال کیا کہ حکومتی کارکردگی کو کیسےدیکھتےہیں؟

نوازشریف نےکہاکہ چند دن میں واپس آکربتاؤں گا۔ نوازشریف کوالوداع کہنے کےلیےچند لیگی کارکنان بھی ایون فیلڈ پہنچے تھے۔ نوازشریف امریکا میں تقریباً ایک ہفتہ گزارکرواپس لندن پہنچیں گے۔ آئندہ ہفتےوزیرِاعلیٰ پنچاب مریم نواز بھی لندن جائیں گی اورنوازشریف کے ہمراہ یورپ روانہ ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button