پاکستان

پاکستان پوسٹل سروس کی کارکردگی،وفاقی وزیرِ مواصلات علیم خان کا اظہارتشویش

وفاقی وزیر نےمزید کہا کہ فنڈزمیں اضافے کےلیےڈاک خانوں میں نادرا اور پاسپورٹ کاؤنٹرزبنائیں،ڈاک خانے کا روایتی نظام بدل چکا ہے، اب نئے تقاضوں کے مطابق ہی کام کرنا ہوگا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیرِ مواصلات علیم خان کی زیرِ صدارت فوکل گروپ آف کمیونیکیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر علیم خان نے پاکستان پوسٹل سروس کی کارکردگی پر تشویش کا  اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں پوسٹل سروس کے لیے مالیاتی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کی خالی اسامیاں ختم کرنے اور ریونیو میں اضافے کے لیے ٹھوس تجاویز دیں اور کہا کہ پاکستان پوسٹ کو بچانے کے لیے دن رات محنت کرنا ہو گی۔ علیم خان کا کہنا ہے کہ جس ادارے کے اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہو گی وہ نہیں چل سکتا، حکومتی فنڈز پر انحصار کے بجائے اپنے وسائل پیدا کرنا ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فنڈز میں اضافے کے لیے ڈاک خانوں میں نادرا اور پاسپورٹ کاؤنٹرزبنائیں، ڈاک خانے کا روایتی نظام بدل چکا ہے، اب نئے تقاضوں کے مطابق ہی کام کرنا ہوگا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی سیکریٹری مواصلات ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button