پاکستان

اسموگ کا خاتمہ،وزیراعلیٰ مریم نواز نےبھارت کے ساتھ مل کر اقدامات کرنےکا اشارہ دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےاسموگ کےخاتمے کےلیےبھارت سے کےساتھ مل کرکام کرنےکا عندیہ دے دیا،انہوں نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ سفارتکاری کرنا ہوگی۔ بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا

لاہور(کھوج نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت سے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عندیہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ سفارتکاری کرنا ہوگی۔ بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔ لاہور میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سکھ، ہندو اور مسیحی سب برابر کے پاکستانی ہیں۔ دیوالی کی تقریب میں ہندو برادری کو خوش آمدید کہتی ہوں، یہ دلوں کو قریب لانے کا چراغ ہے، ہم سب کسی تفریق کے بغیر پاکستانی ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مستحق اقلیتی افراد کو مائینارٹی کارڈ کے ذریعے 10ہزار 500روپے دیں گے، دیوالی کے تہوار پر 1400خاندانوں کے لیے فی کس 15ہزار عیدی کا تحفہ ہے۔ اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سکھ، ہندو اور مسیحی سب برابر کے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں انسانی ہے، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا سوچ رہی ہوں، بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button