پاکستان

بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان بھی جلد جیل سے باہر ہوں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دعویٰ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈٓاپور نے کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپنے حقوق کے لیے جدوجہد نہ صرف پرامن بلکہ قانون اور آئین کے دائرے میں بھی ہے

پشاور(کھوج نیوز)بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان بھی جلد جیل سے باہر ہوں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دعویٰ سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈٓاپور نے کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپنے حقوق کے لیے جدوجہد نہ صرف پرامن بلکہ قانون اور آئین کے دائرے میں بھی ہے۔ پی ٹی آئی 8فروری کے انتخابات اور 9مئی کے واقعات کی تحقیقات چاہتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان کو یقین ہے کہ جلد بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی جیل سے باہر آجائیں گے۔ تاہم، انہوں نے بشریٰ بی بی کی رہائی میں اپنے کردار کی تصدیق یا تردید نہیں کی اور کہا کہ بشریٰ بی بی کو عدالت کے حکم پر رہا کیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو عدالت نے جعلی مقدمات میں جیل بھیجا تھا، اس لیے تو وہ اب جیل سے باہر ہیں، عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عمران خان بھی جلد جیل سے باہر آجائیں گے کیونکہ ان کے اوپر بھی کوئی کیس باقی نہیں ہے، تمام کیسز جعلی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button