پاکستان
صدر زرداری نے دورہ چین مؤخر کیوں کیا؟ اندر کی بات سامنے آگئی
ابھی صدر زرداری کے دورہ چین کی حتمی تاریخیں اور شیڈول طے ہو رہا تھا کہ پیر میں چوٹ آنے کے باعث معاملہ التوا کا شکار ہوگیا: ذرائع کا دعویٰ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ چین مؤخر کیوں کیا؟ اس حوالے سے اندر کی بات سامنے آگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ صدرآصف زرداری نے رواں ماہ چین کے دورے پر جانا تھا جو ان کے پیر میں فریچکر کے سبب مؤخر کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی صدر زرداری کے دورہ چین کی حتمی تاریخیں اور شیڈول طے ہو رہا تھا کہ پیر میں چوٹ آنے کے باعث معاملہ التوا کا شکار ہوگیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت خارجہ اور چینی سفارتخانے نے دورے کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم اب صدر مملکت صحت یاب ہونے کیبعد چین کا دورہ کریں گے۔