پاکستان

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا

کمیٹی نے اکثریتی رائے سے سپریم کورٹ کے ججزکی تعداد25کرنے کی منظوری دی' 25 ججز میں ایک چیف جسٹس اور 24ججز شامل ہوں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا ‘ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کااجلاس ہوا۔ کمیٹی نے اکثریتی رائے سے سپریم کورٹ کے ججزکی تعداد25کرنے کی منظوری دی۔ کمیٹی چیئرمین نے کہاکہ25 ججز میں ایک چیف جسٹس اور 24ججز شامل ہوں گے۔ جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف نے ججزکی تعداد بڑھانے کی مخالفت کی اور پی ٹی آئی رہنما حامد خان کا کہنا تھاکہ ہمیں اس طرح قانون سازی پراختلاف ہے، ججز تعیناتی کا ایسا طریقہ کارعدلیہ کی آزادی پرحملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم سے ہم نے عدلیہ کو بہت سخت نقصان پہنچایا ہے جب کسی ملک کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں توججز کی تعداد بڑھائی جاتی ہیکیوں کہ مرضی کے فیصلے نہیں آرہے ہوتے۔ جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ تعداد بڑھاکراپنی مرضی کے ججزکوسپریم کورٹ لایا جارہا ہے،25 اکتوبرکے بعد اب ججزبہترین اندازسے کام کررہے ہیں، تعداد بڑھانے کی ضرورت نہیں۔

پی پی سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ ججزکی کم از کم تعداد 21 لازمی کرنی چاہیے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری قانون سے استفسا کیا کہ اگر اخبار بتا سکتا ہے کہ مقدمات کی تعداد 60 ہزار ہیں تو آپ کیوں نہیں بتاسکتے؟ آپ کو انفارمیشن کے لیے کتنا وقت چاہیے؟ اس پر سیکرٹری قانون کا کہنا تھاکہ ہمیں کم سے کم بھی تین ہفتے کا وقت دے دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button