پاکستان
پی ٹی آئی کےساتھ کوئی نرمی برتی جائےگی اورنہ ہی کوئی ڈیل ہوگی،عرفان صدیقی نے صاف صاف بتا دیا
سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور نہ کوئی ڈیل ہوگی

اسلام آباد (کھوج نیوز) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور نہ کوئی ڈیل ہوگی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے نشان دہی کی کہ پی ٹی آئی سیاسی فائدے کے حصول کے لیے پروپیگنڈے اور سازشی نظریوں کو بروئے کار لانے کا ماضی رکھتی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قانون کا اطلاق تمام قیدیوں پر یکساں طور پر کیا جائے گا، اس میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، 9 مئی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو ملک میں عدم استحکام پیدا نہیں کرنا چاہیے، جیسا کہ پی ٹی آئی کا کردار رہا ہے۔