بانئ پی ٹی آئی اورمجھےناانصافی کر کےسزا دی گئی،بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں زاروقطار رونے لگیں
بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ ہمارے وکلاء سمیت تمام وکلاء صرف وقت ضائع کرتے ہیں، جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں رو پڑیں۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانئ پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمے کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ بشریٰ بی بی نے روسٹرم پر آکرکہا کہ میں انصاف کی کرسی میں بیٹھے ہوئے منصفوں کی 9 مہینوں سے ناانصافی کا شکار ہوں۔
انہوں نےکہا ہےکہ بانئ پی ٹی آئی اورمجھےناانصافی کر کےسزا دی گئی، انصاف تو ہے ہی نہیں میں انصاف کےلیے نہیں آئی، میرا کمبل اور دیگر سامان گاڑی میں ہے جب آپ کہیں گے میں جیل جانے کو تیار ہوں۔ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ ہمارے وکلاء سمیت تمام وکلاء صرف وقت ضائع کرتے ہیں، جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے، کسی جج کو نظر نہیں آتا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی، یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔



