قوم سےخوف ختم ہوچکا، ہم نے40 دن کا چلہ کاٹا،صحت اب تک ٹھیک نہیں،شیخ رشید کی عدالت کے باہردہائیاں
سابق وزیرکاکہنا تھا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو، حکومت بیٹھ چکی ہے، پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ بیچ دیں

راولپنڈی(کھوج نیوز)سابق وفاقی وزیراورسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نےکہا ہےکہ ہم پربہت ظلم کیا جارہا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نےکہا کہ ہم پر 14، 14 کیس ہیں، بہت ظلم کیا جارہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ قوم سےخوف ختم ہوچکا، ہم نے40 دن کا چلہ کاٹا،صحت اب تک ٹھیک نہیں، شکر ہےانتظار پنجوتھہ واپس آگئے، کہانی بنانے والے کو داد دیتا ہوں۔
سابق وزیرکاکہنا تھا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو، حکومت بیٹھ چکی ہے، پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ بیچ دیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسٹییٹ بینک یا ایف بی آر ثابت کرے ان (حکمرانوں) کے دوروں سےکوئی سرمایہ کاری آئی، زمین پر ٹیکس بڑھا دیے گئے، اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا الیکشن پوری دنیا پر اثر ڈالتا ہے۔



