پاکستان

بنجر زمینوں کا استعمال اورجھینگوں کی پرورش،سینئر صحافی سہیل وڑائچ بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پراجیکٹس کےمعترف نکلے

سہیل وڑائچ نے ایک قومی اخبارمیں لکھےگئےکالم میں کہا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اپنی کارکردگی دکھاکرسیاست میں آگےبڑھنا چاہتی ہیں، انکے والد اورچچا کی سیاست کا بیانیہ بھی کارکردگی پر استوارتھا، وہ بھی اسی روایت پرچل رہی ہیں

لاہور(ویب ڈیسک)سینئرصحافی اورتجزیہ کارسہیل وڑائچ نے ایک قومی اخبارمیں لکھےگئےکالم میں کہا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اپنی کارکردگی دکھاکرسیاست میں آگےبڑھنا چاہتی ہیں، انکے والد اورچچا کی سیاست کا بیانیہ بھی کارکردگی پر استوارتھا، وہ بھی اسی روایت پرچل رہی ہیں۔ انکا بیوروکریسی پر سخت کنٹرول ہے وہ اپنے احکامات پر عمل میں کسی پس و پیش کو برداشت نہیں کرتیں، میرٹ پر پوسٹنگز اور انکے فیصلے نہ ماننے والوں کی چھٹی انکی گورننس کے دو اہم ترین نکات ہیں۔ کئی ماہ کے فیصلوں اور پراجیکٹس کی لانچنگ کے بعد انہیں پہلا پھل مظفر گڑھ کے کھارے پانی سے جھینگوں کی کامیاب برداشت کی شکل میں مل گیا ہے۔ پنجاب میں پہلے سمندری جھینگے کھائے جاتے تھے اب کھارے پانی اور بنجر زمینوں کو استعمال میں لاتے ہوئے جھینگوں کی پرورش کی گئی ہے، اگر واقعی یہ سکیم چل پڑی تو پنجاب کی بنجر زمینوں کا ایک قیمتی استعمال شروع ہو جائیگا اور اس سے ہزاروں لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ پنجابیوں کو اکثر ’’ڈھگے‘‘ یعنی بے عقل بیل کا طعنہ سننا پڑتا ہے لیکن اب پنجاب نے میدان کے ڈھگوں کو سدھانے کے بعد سمندر کے جھینگوں کو بھی قابو کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button