عمران خان کی ایسی رہائی کا کوئی فائدہ نہیں جس کے پیچھےڈونلڈ ٹرمپ ہو،پی ٹی آئی کو کڑوا سچ بتا دیا گیا
حامد میر لکھتے ہیں کہ اپوزیشن کے کچھ دوستوں کو امریکا کے صدارتی الیکشن سے بڑی امیدیں ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے تو عمران خان جیل سے باہر آ جائیں گے۔ یہ سوچ دراصل عمران خان کے موقف کی نفی ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینئرصحافی اورتجزیہ کارحامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ کی جیت عمران خان کی رہائی ممکن بنائے گی،ایسی سوچ رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما حماقت آمیز رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔حامد میر لکھتے ہیں کہ اپوزیشن کے کچھ دوستوں کو امریکا کے صدارتی الیکشن سے بڑی امیدیں ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے تو عمران خان جیل سے باہر آ جائیں گے۔ یہ سوچ دراصل عمران خان کے موقف کی نفی ہے۔ ایسی رہائی کا کیا فائدہ جس کے پیچھے امریکا کا جھنڈا لہراتا نظر آئے۔ بہتر ہوگا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اور آئین کی سبز کتاب پر انحصار کریں۔ احتجاج اور جلسے جلوس ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے لیکن اس حق کو آئین کے اندر رہ کر استعمال کریں۔ جو بھی آئین کے خلاف جائے گا وہ یہ مت سمجھے کہ اس کی پکڑ نہیں ہوگی۔ آئین نہیںپکڑے گا تو اوپر والا تو کبھی نہ کبھی پکڑے گا۔ تھوڑے دن میں بہت کچھ سامنے آنے والا ہے۔ چور اپنا نشان ضرور چھوڑتا ہے۔ آئین کو دھوکہ دینے والا چور بھی پکڑا جائے۔