پاکستان

قائم مقام صدرمملکت نےسینیٹ اورقومی اسمبلی سے منظورتمام بلز پردستخط کردیے

یوسف رضا گیلانی نےآرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل،ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل پردستخط کر دیے

اسلام باد(کھوج نیوز) قائم مقام صدرمملکت یوسف رضا گیلانی نےسینیٹ اورقومی اسمبلی سےمنظور تمام چھ بلزپر دستخط کردیے، جس کےبعد تمام بلزقانون بن گئے۔ ذرائع کےمطابق قائم مقام صدرمملکت نےآرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل، ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے۔

صدر مملکت نے پریکسٹس اینڈ پروسیجر بل سمیت سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کے بلز پر بھی دستخط کر دیے۔  قائم مقام صدر کے دستخطوں کے بعد تمام چھ بلز قانون بن گئے، تمام 6 بلز پیر کی رات قومی اسمبلی اور سینیٹ نے منظور کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button