پاکستان

دیکھو دیکھو کون آیا؟ملک بھرمیں آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانےکی بازگشت سنائی دینےلگی

ملک بھر میں قومی اسمبلی اور سینٹ میں بری،بحری اور پاک فضائیہ کے سربراہان کی مدت ملازمت بڑھانے پر دیکھو ،دیکھو کون آیا کی بازگشت سنائی دینے لگی

اسلام آباد(کھوج نیوز)دیکھو دیکھو کون آیا؟ملک بھرمیں آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانےکی بازگشت سنائی دینےلگی ۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں قومی اسمبلی اور سینٹ میں بری،بحری اور پاک فضائیہ کے سربراہان کی مدت ملازمت بڑھانے پر دیکھو ،دیکھو کون آیا کی بازگشت سنائی دینے لگی۔واضح ہو کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 3سے بڑھاکر 5سال سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کرنے اورسپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل 2024 سمیت 6 ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلئے،

دلچسپ امر یہ ہے کہ دونوں ایوانوں میں یہ تمام 6 ترمیمی بلز صرف 40 منٹ میں منظور کرلئے گئے۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور 6 بلز پر دستخط کر دیے جس کے ساتھ ہی تمام بلز قانون بن گئے ہیں ۔ وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع پالیسیوں کے تسلسل کے لئے کی گئی ہے ہم افرادکی بجائے اداروں کو طاقتور بنارہے ہیں ۔ادھر آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے تحت پاکستان کی بری فوج میں جنرل کی ریٹائرمنٹ کے قواعد کا اطلاق آرمی چیف پر نہیں ہوگا، تعیناتی، دوبارہ تعیناتی یا ایکسٹینشن کی صورت آرمی چیف بطور جنرل کام کرتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button