پاکستان

پی ٹی آئی کا صوابی جلسہ،مولانا ،اچکزئی اوراخترمینگل کا عمران خان کو کندھا دینے سے انکار

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مابین کسی سیاسی اتحاد کے امکانات معدوم ہیں ، یہ تجویز پر بھی تھی کہ بشری بی بی کو صوابی ریلی میں شامل کیا جائے ،مولانا نے تجویز قبول نہیں کی اور وہ لندن چلے گئے جبکہ محمود اچکزئی اور اختر مینگل بھی اسلام آباد سے چلے گئے

اسلام آباد (کھوج نیوز)سیاسی ذرائع کےمطابق مولانا فضل الرحمن نےعمران خان سےجیل میں ملاقات کی تجویزقبول نہیں کی ، ایک سینئرپارٹی ممبرجس نےحال میں عمران خان سےجیل میں ملاقات کی اوراسکے بعد انہوں نے مولانا سے ملاقات کر کے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تجویزدی تھی ۔ ذرائع نےبتایا کہ تجویز تھی کہ مولانا ، محمود اچکزئی اور اختر مینگل جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں اور 8 نومبر کے صوابی میں پی ٹی آئی کی ریلی میں بھی شرکت کریں تاکہ متحدہ اپوزیشن کے نظریے کو آگے بڑھایا جاسکے ، جے یو آئی کے حلقوں کے مطابق مستقبل میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مابین کسی سیاسی اتحاد کے امکانات معدوم ہیں ، یہ تجویز پر بھی تھی کہ بشری بی بی کو صوابی ریلی میں شامل کیا جائے ،مولانا نے تجویز قبول نہیں کی اور وہ لندن چلے گئے جبکہ محمود اچکزئی اور اختر مینگل بھی اسلام آباد سے چلے گئے ہیں اور ان کی جیل میں عمران خان سے ملاقات فی الحال ممکن نہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button