پاکستان
صدرِمملکت زرداری،سابق وزرائےاعظم نوازشریف اوریوسف رضا گیلانی کےخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منتقل کرنےکی استدعا
نیب نےجواب میں کہا ہےکہ اس ریفرنس کی مجموعی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ہے، یہ کیس اب نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ جواب کے مطابق نیب ترامیم کے بعد 50 کروڑ سے زائد کا فراڈ نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) نیب نےصدرِمملکت آصف علی زرداری، سابق وزرائےاعظم نوازشریف اوریوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منتقل کرنےکی استدعا کردی۔اسلام آباد احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نےکیس کی سماعت۔ نیب نےاحتساب عدالت سےریفرنس واپس بھیجنے کےحوالے سے جواب جمع کرا دیا۔
نیب نے جواب میں کہا ہے کہ اس ریفرنس کی مجموعی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ہے، یہ کیس اب نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ جواب کے مطابق نیب ترامیم کے بعد 50 کروڑ سے زائد کا فراڈ نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ نیب نے رپورٹ میں استدعا کی ہے کہ احتساب عدالت نیب رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کرے۔ احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی صدارتی استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔