پاکستان

امریکہ سےمشترکہ مفادات اپنی جگہ،،،سخت اختلافات بھی کریں گے،وزیردفاع خواجہ آصف نےدوٹوک اندازمیں بتا دیا

وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں ہم جہاں مشترکہ مفادات کےتحت ساتھ چلیں گے، وہاں جب ضرورت ہو، اپنےموقف میں سخت اختلافات بھی ظاہرکریں گے۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں ہم جہاں مشترکہ مفادات کے تحت ساتھ چلیں گے، وہاں جب ضرورت ہو، اپنےموقف میں سخت اختلافات بھی ظاہرکریں گے۔ امریکی انتخابات پرگفتگو کرتےہوئےخواجہ آصف نےغزہ، لبنان اورعراق میں جنگ بندی کی اہمیت پرزوردیا، اورکہا کہ اس معاملے پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نےمزید کہا کہ نسل کشی کا فوری طور پر خاتمہ ہونا چاہیے اور نئی امریکی حکومت کو جنگ بندی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔ جنگ بندی کی کوششیں اگر اقوام متحدہ یا کسی بھی عالمی پلیٹ فارم پر کی جائیں تو پاکستان ان کی حمایت کرے گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کا یہ ماننا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے، کیونکہ کسی فرد کی خاطر امریکہ اپنے وسیع تر تعلقات کو خراب نہیں کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button