پاکستان

ایک شخص کےاقتدار کو تحفظ دینے کےلیے پوری فوج کو بدنام کروایا جا رہا ہے،بانی پی ٹی آئی نےخدشہ ظاہرکردیا

) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے احتجاج کا ہدف کوئی ادارہ نہیں ہے۔ ہمارا ہدف ملک میں جمہوریت اور آئین کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی ہے

راولپنڈی(کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے احتجاج کا ہدف کوئی ادارہ نہیں ہے۔ ہمارا ہدف ملک میں جمہوریت اور آئین کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی ہے۔ صوابی جلسے میں ہم اپنا آئندہ کا لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھیں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وکلأ اور صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ فوج کسی ایک شخص یا پارٹی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے۔ فوج ہمارا قومی اثاثہ ہے۔ ایک پارٹی اور ایک شخص کے 10 سال کے اقتدار کے منصوبے کو تحفظ دینے کے لیے پوری فوج کو بدنام کروایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح عوام اور فوج کو ایک دوسرے کے سامنے لایا جا رہا ہے۔ 20 مارچ 1971 کو میں ڈھاکا میں موجود تھا، لوگ وہاں اپنے حقوق مانگ رہے تھے، 4 دن بعد ڈھاکا میں فوجی آپریشن شروع کر دیا گیا۔ اپنے حقوق مانگنے والے عوام پر بندوقیں لے کر چڑھ دوڑیں تو وہی انجام ہوتا ہے جو مشرقی پاکستان کا ہوا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں مِسنگ پرسنز کی موجودگی کا عذر جنرل باجوہ یہ دیتے تھے کہ عدالتیں ان افراد کو رہا کر دیتی ہیں اسی لیے انہیں جبری طور پر گمشدہ کرنا پڑتا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی ایک مرتبہ اس بات کی نشاندہی کی کہ اس طرح کے اقدامات سے فوج کے خلاف نفرت جنم لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب جو جبر و فسطائیت تحریک انصاف کے سپورٹرز اور رہنماؤں کے خلاف بپا کی جارہی ہے، اس سے بھی پورے ادارے کے خلاف نفرت ہر روز بڑھ رہی ہے۔ ایجنسیوں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شہباز گل، اعظم سواتی، خواجہ شیراز اور انتظار پنجوتھہ کو اغوا کرکے جو سلوک ان کے ساتھ کیا گیا اس کو پورے پاکستان نے دیکھا ہے۔

“صوابی جلسے میں ہم اپنا آئندہ کا لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھیں گے- ہمارے احتجاج کا ہدف کوئی ادارہ نہیں ہے۔ ہمارا ہدف ملک میں جمہوریت اور آئین کی بحالی اور عدلیہ کی
آزادی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button