پاکستان

پنجاب میں سموگ کےخطرات،متحدہ عرب امارات نے بڑی پیشکش کردی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کو سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے تکنیکی مدد دینے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پنجاب میں سموگ کے اثرات کم نہ ہوسکے لیکن ایسے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کو سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے تکنیکی مدد دینے کی پیشکش کردی۔ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سلام الذہبی نے پاکستان بالخصوص پنجاب میں وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی  سموگ پر مایسی کا اظہار کرتے ہوئے یاد دلایا کہ نگران حکومت کے دوران ان کی حکومت نے اس حوالے سے پاکستان کی مدد کی تھی، متحدہ عرب امارات نے اس وقت خصوصی طیارے بھجوائے تھے جو کہ کلاؤڈ سیڈینگ کرتے ہیں اور اس سے کچھ علاقوں میں مصنوعی بارش کرائی گئی تھی جس سے برادر ملک کے کچھ شہریوں کو سکون ملا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button