پاکستان
آئینی مقدمات کی سماعت, تاخیر کی وجوہات سامنے آ گئیں
جوڈیشل کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں آئینی بنچ کی تشکیل کے باوجود، اس بنچ کے سیکرٹریٹ کی تشکیل اور متعلقہ افسران کی تقرری ابھی تک نہیں ہو سکی ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز) آئینی مقدمات کی سماعت میں تاخیر کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق، جوڈیشل کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں آئینی بنچ کی تشکیل کے باوجود، اس بنچ کے سیکرٹریٹ کی تشکیل اور متعلقہ افسران کی تقرری ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ اس تاخیر کے باعث آئینی مقدمات کی سماعت کے لیے کوئی کاز لسٹ مرتب نہیں کی جا سکی، جس سے ان مقدمات میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔
دوسری جانب، آئینی درخواستوں کی ابتدائی جانچ پڑتال مکمل ہو چکی ہے، تاہم 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں سمیت 12 سے زائد درخواستوں کو سماعت کے لیے ابھی تک مقرر نہیں کیا جا سکا۔