پاکستان
وزیرداخلہ محسن نقوی نےبانی پی ٹی آئی کی رہائی کے عوض امریکا سے 10ارب ڈالرز مانگ لئے
محسن نقوی نےکہا کہ اگرنومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا تقاضا کریں گے تو انھیں 10ارب ڈالرز ادا کرنا ہوں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کےعوض امریکا سے 10ارب ڈالرزمانگ لئے ۔رپورٹ کےمطابق سینئرصحافی سہیل وڑائچ کی سالگرہ کےموقع پرگفتگوکرتےہوئے محسن نقوی نےکہا کہ اگرنومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا تقاضا کریں گے تو انھیں 10ارب ڈالرز ادا کرنا ہوں گے ۔وفاقی وزیرداخلہ نےکہا کہ عمران خان کی رہائی ان پر قائم مقدمات میں بریت سے مشروط ہے ۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جو کچھ مجھے دکھائی دے رہا ہے اور میں جو کچھ بی محسوس کررہا ہوں اس کے بعد عمران خان کو 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا ملنا یقینی ہے اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا