پاکستان
لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش کا امکان
موسمیات کے مطابق اسلام آباداورگردونواح مطلع جزوی ابرآلوداورکچھ مقامات پربارش ی توقع ہے، لاہور،اٹک،مری،راولپنڈی سمیت کچھ شہروں میں رات میں چندمقامات پربارش کاامکان ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ظاہرکردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباداورگردونواح مطلع جزوی ابرآلوداورکچھ مقامات پربارش ی توقع ہے، لاہور،اٹک،مری،راولپنڈی سمیت کچھ شہروں میں رات میں چندمقامات پربارش کاامکان ہے،چترال، دیر، سوات،کوہستان،پشاوراورکوہاٹ میں بارش کی توقع ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کاکہنا ہیکہ لاہور،قصور،اوکاڑہ،سیالکوٹ،حافظ آباد، نارووال،گوجرانوالہ میں اسموگ اوردھند چھائی رہیگی،سرگودھا،شیخوپورہ،فیصل آباد،ملتان،رحیم یارخان اوردیگرشہروں میں اسموگ اورشدیددھندکاامکان ہے،سندھ،بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کاامکان ہے۔



