پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کےدارالحکومت باکو پہنچ گئے،آج کی مصروفیات کیا ہوں گی؟

وزیراعظم شہبازشریف نےباکو میں اپنی آمد کی اطلاع دیتے ہوئےکہا کہ باکو وہ خوبصورت شہر ہے جو ثقافتوں اور براعظموں کو آپس میں جوڑتا ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کانفرنس آف پارٹیز کے 29ویں (COP-29) کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 3 روزہ دورے پر آذربائیجان کےدارالحکومت باکو پہنچ گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے باکو میں اپنی آمد کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ باکو وہ خوبصورت شہر ہے جو ثقافتوں اور براعظموں کو آپس میں جوڑتا ہے اور جو ہمارے متفقہ موسمیاتی چینلجز سے نمٹنے میں ہمارے اتحاد کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا، ’COP29 کانفرنس میں پاکستان اپنی ماحولیاتی ترجیحات پیش کرے گا اور ان وعدوں کی تکمیل کا مطالبہ کرے گا جو اس مسئلے کا حقیقی اور مؤثر حل ہیں، آئیں اپنے عزم کو عمل میں بدلیں۔‘ دنیا میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے دوچار ممالک کی مشکلات کو اجاگر کرنے کے لیے منعقدہ اس اجلاس میں وزیرِاعظم پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور پاکستان کو لاحق موسمیاتی تبدیلی کے خطرات پر روشنی ڈالیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button