پاکستان

اسموگ کے اثرات,کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینوں میں طویل تاخیر

ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔

کراچی(کھوج نیوز) ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔کراچی کینٹ اسٹیشن پر بھی ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں کی تاخیر دیکھی جا رہی ہے جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ خیبر میل کو رات 10 بجے کینٹ اسٹیشن پہنچنا تھا لیکن وہ صبح 5 بجے پہنچی۔ مسافروں نے ریلوے انتظامیہ سے شکایت کی کہ انہیں ٹرینوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی اور سکھر ایکسپریس اکثر تاخیر سے روانہ ہو رہی ہے۔ مزید یہ کہ ٹکٹوں کے حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹکٹ واپس نہیں ہوں گے، اور مسافروں کو کہا جا رہا ہے کہ وہ ٹکٹ ضائع کر دیں۔
دوسری جانب، پاکستان ریلویز کے سی ای او عامر بلوچ نے کہا کہ خراب موسم کے باوجود ٹرین آپریشن جاری ہے اور کسی ٹرین کی منسوخی نہیں کی گئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسموگ زدہ علاقوں میں ٹرینوں کی رفتار کم کر دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کا حادثہ نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button