پاکستان

عمران خان پر کتنے مقدمات درج کیے گئے؟ پنجاب پولیس کی رپورٹ سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی پر پنجاب بھر میں 54 مقدمات درج ' وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) سے بھی اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی گئی

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان پر کتنے مقدمات درج کیے گئے تھے اس حوالے سے پنجاب پولیس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس فاروق حیدر نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی جس کے دوران پنجاب پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر پنجاب بھر میں 54 مقدمات درج ہیں۔عدالت عالیہ کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) سے بھی اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔بعدازاں، عدالت کی جانب سے کیس کی مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button