پاکستان
بلاول بھٹو نے سموگ سے پریشان شہریوں کو نیا لالی پاپ دے دیا
بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے دیگر شہروں میں اسموگ سے پریشان شہریوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر سموگ سے پریشان شہریوں کوایک نیا اور ایسا لالی پاپ دے دیا ہے کہ سب حیران رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شہروں میں آلودگی کی تفصیل بھی شیئر کی جس میں بڑے شہروں میں اے کیو آئی پوائنٹس کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔ پنجاب حکومت نے بڑھتی اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث صوبے کے تمام اضلاع کے نجی و سرکاری اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث تمام اسکولوں کو 17 نومبر تک مکمل بند رکھنے اور نجی اداروں کے نصف عملیکو آن لائن شفٹ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔