اسموگ کا مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہوگا، ملک مشکلات سےجلد نکلےگا،وزیراعلیٰ مریم نوازکی لندن میں گفتگو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اب جنیوا سے لندن واپس آچکی ہیں جہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرا علاج جاری ہے اور میں اب ٹھیک ہوں

لندن(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف چند دن قبل گلے کےعلاج کےلیے جنیوا گئیں جہاں سینیئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب اورسابق وزیراعظم نوازشریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اب جنیوا سے لندن واپس آچکی ہیں جہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرا علاج جاری ہے اور میں اب ٹھیک ہوں۔ پنجاب ایئر لائن شروع کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایئر پنجاب شروع کرنی چاہیے، اس پر ابھی غور کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ اسموگ کا مسئلہ برسوں پرانا ہے راتوں رات حل نہیں ہوگا، ماضی میں اسموگ کے مسئلہ کو سنجیدہ نہیں لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اچھی خبریں آرہی ہیں اور ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے، مہنگائی کم ہو رہی ہے، پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے، یہاں محنت کرنے والے مخلص لوگ چاہئیں، مجھے پوری امید ہے پاکستان مشکلات سے جلد نکلے گا۔