پاکستان

بانی پی ٹی آئی پارٹی رہنماؤں سےدلبرداشتہ،24نومبر کو احتجاجی مارچ کی کال دیدی

راولپنڈی(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24نومبرکو اسلام آباد میں احتجاجی مارچ کی کال دیدی ،اس امر کا انکشاف بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،واضح کو کہ اس سے قبل عمران خان کو مسلسل کور کرنے والے رپورٹر کے مطابق صوابی جلسے کو لیکرعمران آج بہت زیادہ دلبرداشتہ لگ رہے تھے، انکے تاثرات اور گفتگو سے واضع تھا وہ خوش نہیں، لیڈر شپ پر اعتماد کا اظہارتوکیا لیکن پارٹی کی فیصلہ سازی پر اطمینان نہیں لگ رہا تھا۔علی امین گنڈاپور سمیت پاکستان تحریک انصاف کے %99 آزاد رہنما کمرومائزڈ ہیں اور وہ وکٹ کے دونوں جانب سے کھیل رہے ہیں۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سےگفتگو میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد مارچ کےلیےکمیٹی قائم کردی ہے تاہم انہوں نے کمیٹی کے نام منظر عام پر لانے سے انکارکیا ہے، بانی نےکہا کہ نام نہیں بتاں گا کیونکہ پھرگرفتارکرلیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے 24 نومبرکو احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہوگا، احتجاج پاکستان بھراور پوری دنیا میں ہوگا، احتجاج تب تک ختم نہیں ہوگا جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے۔فیصل چوہدری کیمطابق بانی پی ٹی آئی نےکہا احتجاج کی یہ فائنل کال ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 26 ویں ترمیم واپس لی جائے اور ہمارامینڈیٹ واپس کیا جائے، بغیر ٹرائل گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے۔فیصل چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا احتجاج میں پی ٹی آئی کی پوری لیڈرشپ نکلےگی اورساری پارٹی کو پتا ہے کس نے کیا کرنا ہے جب کہ احتجاج ختم کرنے کا اختیارایک کمیٹی کو ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button