پاکستان

بلوچستان میں فوجی آپریشنزدہشت گردی کی سب سے بڑی وجہ،سینئرصحافی سہیل وڑائچ تلخ حقائق منظرعام پر لے آئے

سہیل وڑائچ نے لکھتے ہیں کہ مجھے یہ وہم تھا کہ میری راے بڑی مدلل، متوازن، معتدل اور معقول ہوتی ہے مگر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگتی سے بلوچستان پر گرما گرم بحث ہوئی تو انہوں نے میری ہر دلیل کو رد کیا

لاہور(ویب ڈیسک) سینئرصحافی اورتجزیہ کارسہیل وڑائچ نےایک قومی روزنامہ میں لکھےکالم میں بلوچستان میں گزشتہ 75 سالوں سے کئے جانے والے پے درپے فوجی آپریشنز کو دہشت گردی کی سب بڑی وجہ قرار دیا، سہیل وڑائچ نے لکھتے ہیں کہ مجھے یہ وہم تھا کہ میری راے بڑی مدلل، متوازن، معتدل اور معقول ہوتی ہے مگر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگتی سے بلوچستان پر گرما گرم بحث ہوئی تو انہوں نے میری ہر دلیل کو رد کیا، ہر تاریخی واقعہ کو مسترد کردیا اور حتیٰ کہ میرے تجزیے سے بھی شدید اختلاف کیا۔

سہیل وڑا ئچ نےتسلیم کیا کہ سچ تو یہ ہےکہ انہیں میری ہربات سےاختلاف تھا۔ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پردھماکےوالےدن وزیراعلیٰ بگتی اوران کے وزراء سےگفتگوکا موضوع بلوچستان میں نہ تھمنے والی دہشت گردی تھا۔ گفتگوکا آغازمیرے اس سوال سے ہوا کہ 75سال سے اوپر تلے فوجی آپریشن ہو رہے ہیں مگر دہشت گردی کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے ایسا کیوں؟ میرا یہ سوال کرنا تھا کہ سرفراز بگتی کے صوبائی وزراء علی مدد جتک اور میر شعیب نوشیروانی فوراً بولے آپریشن کہاں ہورہا ہے، سرفراز بگتی بولے ہم کہتے ہیں کہ آپریشن کریں مگر آپریشن کیا ہی نہیں جا رہا۔ میں نے کہا چن چن کر پنجابی اور فوجی مارے جارہے ہیں روزانہ خبریں آرہی ہیں آپریشن ہو رہا ہے تو یہ اس کا ردعمل ہی تو ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button