پاکستان
بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروسز عارضی طور پر معطل کیوں کی گئی؟
یہ اقدام ان علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے کیا گیا لیکن ان علاقوں کے نام نہیں بتائے گئے

بلوچستان (کھوج نیوز) بلوچستان کے چند علاقوں میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل انٹرنیٹ سروسز عارضی طور پر معطل کیوں کی؟ وجہ منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق مجاز اداروں کی ہدایات پر بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز عارضی معطل کی گئی ہے۔ پی ٹی اے نے بتایاکہ یہ اقدام ان علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تاہم پی ٹی اے نے بیان میں ان علاقوں کے نام نہیں بتائے جن میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کی گئی ہیں۔



