پاکستان

گذشتہ 7سالوں میں خواجہ سرائوں کی تعداد میں کمی آئی یا اضافہ ہوا؟ رپورٹ آگئی

پاکستان میں 2017 میں خواجہ سراں کی تعداد 21 ہزار 774 تھی تاہم 2023 تک خواجہ سراں کی تعداد 20 ہزار 331 رہی: ادارہ شماریات کی رپورٹ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں گذشتہ 7سالوں کے دوران خواجہ سرائوں کی تعداد میں کمی آئی یا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے ادارہ شماریات کی رپورٹ نے سب کو چونکا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں 2017 میں خواجہ سراں کی تعداد 21 ہزار 774 تھی تاہم 2023 تک خواجہ سراں کی تعداد 20 ہزار 331 رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں کی تعداد 1117، بلوچستان میں 765 اور اسلام آباد میں 270 رہی۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سات سالوں میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں 1443کمی آئی۔ ادارہ شماریات نے بتایاکہ 2023 مردم شماری کے مطابق پنجاب میں خواجہ سراؤں کی تعداد 13ہزار 957 اور سندھ میں 4 ہزار 222 رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button